بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجیریا ، باراتیوں سے بھری کشتی کو حادثہ ، 100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں 300 باراتیوں کو لے کر واپس لوٹنے والی کشتی دریائے نائجر میں لکڑی کے ایک کندے سے ٹکرا کر دو حصوں میں ٹوٹ گئی ۔ حکام کے مطابق غرقاب ہو جانے والی کشتی پر سوار افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے ۔
پولیس اور مقامی حکام کے مطابق شمال وسطی نائیجیریا کے کوارا ریاست میں دریائے نائجر میں پیر کے روز ایک کشتی کے غرقاب ہو جانے سے 100 سے زیادہ افراد بلاک ہو گئے ۔ یہ لوگ ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ کشتی پر 300 سے زیادہ افراد سوار تھے اور یہ نائجر ندی میں لکڑی کے ایک کندے سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی ۔
کشتی حادثے میں اب تک 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ تقریباً 100 افراد کو بچالیا گیا ۔
ایک مقامی شہری عبد الغنا لکپاڑا کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لگ بھگ 300 افراد سوار تھے ، جب یہ باراتی واپس لوٹ رہے تھے تو کشتی لکڑی کے ایک بڑے ٹیلے سے ٹکرا گئی جس کے بعد کشتی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔
یہ حادثہ صبح تین بجے پیش آیا اور اس کے کچھ گھنٹے کے بعد بچاؤ کی کارروائی شروع کی گئی ۔ مقامی حکومتی شخصیت کا بھی کہنا ہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو ارا کے پنینگی ضلع سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔
بیان میں کہا گیا ہے گورنر کو چنیگی کے مختلف قصبوں کے مکینوں کی کشتی حادثے میں ہلاکت کی خبر میں موصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اس حادثے پر متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی سٹرکوں پر مسلح گروہوں کے ہاتھوں اغوا کے خوف سے نائجیریا میں اکثر لوگ قریبی مقامات پر جانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں , دریائے نائجر نائجیریا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے ۔ گنجائش سے زیادہ سواری ، حفاظتی اقدامات کے فقدان اور موسم برسات میں سیلاب کی وجہ سے پورے نائجیریا میں کشتی حادثے عام بات ہیں۔ یہاں آمد ورفت کے لیے کشتی کا استعمال عام ہے ۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر مسلح گروہوں کے ہاتھوں اغوا کے خون سے نائجیریا میں اکثر لوگ قریبی مقامات پر جانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ گذشتہ ماہ شمال مغربی سو کو تو ریاست میں ایک کشتی حادثے میں 15 بچے غرقاب ہو گئے تھے جب کہ 25 دیگر افراد کا کچھ پتہ نہیں چلا ۔ یہ لوگ لکڑیاں جمع کر کے واپس لوٹ رہے تھے ۔
ایک سال قبل 29 بچے اسی ندی میں اس وقت ڈوب گئے تھے جب وہ اپنے گھر میں جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کر کے لوٹ رہے تھے ۔ گزشتہ دسمبر میں سیلاب کے دوران جنوب مشرقی امبارا ریاست میں ایک کشتی کے غرقاب ہو جانے سے اس پر سوار کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔