کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک)میئر کے انتخاب پر کراچی آرٹس کونسل کے باہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پتھرائو سے دونوں جماعتوں کے کارکن زخمی ہوگئے،حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی پیشرفت کی ، پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا،پتھرائو سے آرٹس کونسل کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے۔









