کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کے 29 ممبران کے اغوا ءکا الزام عائد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،جس میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے 29ممبران کو اغواء کرنےکاپی پی پی پر الزام عائد کیاگیا ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن تمام ممبران کی حاضری کو یقینی بنانے میں ناکام رہا،الیکشن کے عمل کو روک کراسے کالعدم قرار دیاجائے۔









