بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد(ممتازنیوز)مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ، چک شہزاد میں دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر محمد شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت، عہدیدار اور راہنما شرکت کریں گےاجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔