بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ امریکی کرنسی نے پاکستانی روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئی حکومت بھی روپے کی قدر بحال نہ کر سکی ، انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، آج صبح سویرے ہی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں  ایک روپے  30 پیسے کا اضافہ ہوا  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 روپے 22 پیسے ہو گئے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  188 روپے سے زائد ہو چکی  ہے ۔