بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹراپارٹی الیکشن، مسلم لیگ ن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت جاری

اسلام آباد(ممتازنیوز)چیف الیکشن کمشنر پاکستان مسلم لیگ(ن) سردار محمد یوسف کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے صدر اور دیگر عہدیدران کا انتخاب کیا جائے گا۔ پارٹی صدر ، چیف آرگنائزر ، سیکرٹری جنرل ، سینئر نائب صدر ، صدر اورسیز ، سیکرٹری اطلاعات ، ڈپٹی سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لائے جائے گا۔اجلاس میں بیگم عشرت اشرف،بیرسٹر عثمان ابراہیم،شاہ محمد شاہ،جمال کاکڑ شریک ہیں۔