بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیرس، فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

فرانس کے دورے پر پیرس میں موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے پر زور دیا۔

ایوانِ صدر فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں 8 ماہ سے صدر کے عہدے کا خالی ہونا تشویش کا باعث ہے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان میں 14 جون کو قانون ساز بارہویں بار بھی صدر منتخب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔