بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیڈ فون کے استعمال سے نوجوان کے سر پر خطرناک اثرات

کمپیوٹر پر گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو اس وقت خوفناک انکشاف ہوا جب اس نے اپنا سر منڈوایا، وہ یہ جان کر حیران رہ گیا کہ جہاں وہ ہیڈ فون لگاتا تھا کھوپڑی میں اس جگہ ایک سوراخ ہوچکا ہے۔

اسٹریمر کرٹاس کو اس وقت حیرت ہوئی جب اس نے اپنی کھوپڑی کے اوپر ایک کھوکھلا پن دیکھا جو بہت دیر تک ہیڈ فون پہننے کی وجہ پیدا ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمیپوٹر گیمز کھیلنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں نے اس نوجوان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سٹریمر کرٹاس نے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہیڈ فون پہنے رکھنے کا اثر دکھانے کے لیے سر منڈوایا۔

اور ہیڈ فون ہٹانے کے بعد کھلاڑی کے سر پر پیدا ہونے والے نشانات ان علامات سے ملتے جلتے ہیں جو عینک اتارنے کے بعد چہرے پر باقی رہ جاتی ہیں۔

https://youtu.be/NicbpP4glWQ

سر پر دباؤ کے باعث پڑھنے والے اس افقی گڑھے کو ختم کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جب بھی اس ڈینٹ کا پتہ چلے تو متاثرہ شخص اس جگہ کو دبا سکتے ہیں یا مساج کر سکتے ہیں۔ اس ہیڈ فون اتار کر گرم شاور لیا جا سکتا ہے جس سے سر کو معمول پر واپس آنے میں مدد ملے گی۔

کرٹاس کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 42 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر ہزاروں تبصرے کیے گئے ہیں۔ لوگوں نے تجویز دی ہے کہ ہیڈ فون کو کانوں کے اوپر سر پر سے گزارنے کے معاملے کو ختم کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے کوئی نیا انداز اختیار کیا جانا چاہیے۔