لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائی ٹینک ملبے کی سیر کرانے والی آبدوز لاپتہ ہو گئی جس میں 2 پاکستانی بھی سوارتھے۔
نجی ٹی وی نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ٹائی ٹینک ملبے کی سیر کرانے والی لاپتہ آبدوز میں 2 پاکستانی بھی تھے، غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں ہے جس کو سمندر کی گہرائی میں دکھانے کیلئے آبدوز خصوصی سروس مہیا کررہی تھی۔
پاکستانی داؤد خاندان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے 2 افراد آبدوز پر سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، وہ ایک نجی کمپنی میں بطور نائب چیئرمین خدمات سر انجام دے رہے تھے۔








