بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونا مسلسل چھٹے روز سستا، ایک ہفتے میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی

کراچی(ممتاز نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس ہے۔