اسلام آباد ، ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ملک بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے جانیوالے سیاستدانوں کے نام سامنے آگئے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا بھی آج لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے جہاں سے وہ حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود بھی ایک عام حاجی کی طرح حج ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ارکانِ اسمبلی حج پہ جائیں اور ملک کے لیے دعا کریں۔








