ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے گھر کے کمرے میں لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہےکہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پرکام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور کسی قسم کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آتشزدگی کے وقت یوسف گیلانی اور ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی گھر پر ہی موجود تھے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی








