بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چاغی،واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ سے 3 سیکورٹی اہلکار اور 1 چوکیدار معمولی زخمی

چاغی(ممتاز نیوز)واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ سے 3 سیکورٹی اہلکار اور 1 چوکیدار معمولی زخمی ہو گئے ہیں سیندک پروجیکٹ مینجمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیندک پروجیکٹ اور ٹاؤن شپ ایرے سے 5 کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ میں واہ نوبل کمپنی کے ایک بارود اسٹور میں اچانک دھماکہ ہوا ہے جس سے 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لئے سیندک پروجیکٹ کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسٹور میں دھماکہ کس وجہ سے پیش آیا ہے جس کی تحقیقات سیندک پروجیکٹ اور پولیس کر رہی ہے