بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ نے چیٹ ہسٹری کو نئے فون میں ٹرانسفر کرنے کا بڑا مسئلہ حل کردیا

واٹس ایپ میں جیسے جیسے جدت آتی جا رہی ہے وہیں صارفین کی مشکلات میں بھی آسانی پیداہوتی جا رہی ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کردیا،وہ صارفین جو بار بار اپنا موبائل فون تبدیل کرنے کا شوق رکھتے ہیں جس کے باعث واٹس ایپ ڈیٹا کو ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں گوگل ڈرائیو کے ذریعے ٹرانسفر کرنا اکثر پیچیدہ محسوس ہوتا ہے اور کافی وقت بھی لگ جاتا ہے۔خصوصاً ان حضرات کیلئے یہ فیچر نہایت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اب پرانے سے نئے فون میں چیٹ ہسٹری کو ایک کیو آر کوڈ اسکین کرکے ٹرانسفر کرنا ممکن ہو جائے گا۔اس نئے طریقہ کار کے ذریعے ڈیٹا کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے جنوری 2023 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔وائی فائی سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کسی کلاؤڈ سروس سے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کیسے کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے پرانی ڈیوائس پر واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں چیٹ سیکشن میں جائیں۔ ٹرانسفر چیٹس کے آپشن پر کلک کرکے کیو آر کوڈ اوپن کریں اور پھر نئے فون پر اس کوڈ کو اسکین کریں۔

چند سیکنڈ میں یہ کام مکمل ہوجائے گا اور ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل ہو جائے گا۔مگر یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دونوں ڈیوائسز میں ایک ہی آپریٹنگ سسٹم موجود ہو یعنی اینڈرائیڈ سے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس سے آئی او ایس میں ہی ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔

لیکن اگر آپ اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں ڈیٹا منتقل کرنے کی کوشش کریں گے تو اس طریقہ کار سے ممکن نہیں ہوگا۔