عید الضحیٗ کے بعد گوشت کا استعمال معمول سے زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔
گوشت کا بے تحاشہ استعمال نظامِ انہضام کو خراب کردیتا ہے لیکن اگرگوشت کھانے والے افراد اپنی غذا میں کھیرے کا استعمال رکھیں تو کافی حد تک اس کے فائدہ حاصل ہوگا۔
اسکے مزید فوائد پر نظر ڈالتے ہیں :
1۔ کھیرے کے استعمال سے ہاضمہ درست رہے گا۔
2۔ کھیرا کثرت سے کھانا گردے کے درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔
3۔ کھیرے کا استعمال جسم میں غذائی کمی کو دور کرتا ہے۔
4۔ اس کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی دور ہوجاتی ہے۔
5۔ کھیرا پیٹ میں موجود فاسد مادوں کو دور کرتا ہے۔
6. طبیعت میں ہر قسم کی گھبراہٹ بے چینی جیسی کیفیت میں راحت کا باعث بنتا ہے۔
7۔ ہاضمے دار غذاوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
8۔ کھیرے کے بیج پیشاب کے امراض میں مدد کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
9۔ کھیرے کا استعمال پیاس کو بجھاتا ہے، جسم کو تسکین پہنچاتا ہے اور آنتون میں ہر قسم کی رکاوٹ دور کرتا ہے۔
10۔ کھیرے کا جوس مثانے کی پتھری دور کرنے میں بھی مفید ہے۔
لیکن خبردار! کھیرا کھانے کے بعد بانی پینے سے گریز کرنا چاہیے اس کے ہیضے ہوجانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔









