بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عید الضحیٰ کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

اسلام آباد (اصغر چوہدری) عید الضحیٰ کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ،ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے متجاوز ہوگیا۔پیر کو پاور ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ریکارڈ کی گی ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 1 سو 44 میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 866 میگاواٹ ہوگیا ہے جس کے باعث 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق ہائی لائن لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کہیں زیادہ ہے، ملک میں پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 373 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 772 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار136سو میگاواٹ ہے،پاور ڈویڑن زرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 576 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 115، بگاس سے 136 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،اعداد و شمار کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 35 میگاواٹ ہے، گرمی کی شدت سے بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ متوقع ہے تاہم موسمی صورتحال بہتر ہونے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جا سکتی ہے ، زرائع کے مطابق جن ڈسکوز کی ریکوری 80 فیصد سے زیادہ ہے وہاں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے تاہم پسیکو ، حسیکو، سیبکو، فیسکو سمیت کیپکو کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ خاصا زیادہ ہے۔۔۔۔