بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی قیادت میں سی پیک نے بے پناہ ترقی کی،شہبازشریف

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پروان چڑھا،نوازشریف نے چینی صدر کے ساتھ مل کرسی پیک کاسفر شروع کیا،سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ،چینی صدر نے نواز شریف کو چین کے دورے کی دعوت دی وہیں سے سی پیک کے سفرکاآغاز ہوا ۔

بدھ کوسی پیک کے 10سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک نے بے پناہ ترقی کی ۔پاکستانی انجینئرز اورورکرز نے دن رات کام کرکے سی پیک کوکامیاب کیا۔پچھلی حکومت نے سی پیک میں کیڑے نکالنے کی کوشش کی ،پاک چین دوستی میں دوست نمادشمنوں نے دراڑ ڈالنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ،سی پیک انتہائی شفاف منصوبہ ہے