بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست  ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2  ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور  اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔