کراچی ( پروموشنل ریلیز ) مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوز کے ممتازپلاٹ فارم ٹک ٹاک نے دو اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد پلیٹ فارم پر نوجوانوں کے تحفظ اور بہبود میں اضافہ کرنا ہے۔ والدین اور کیئر گوورز کی جانب سے موصول ہونے والے قیمتی فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوے میں ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ میں اپنے کانٹینٹ کو فلٹر کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یہ نیا فیچر والدین اور کیئر گوورز کو یہ آپشن دیتا ہے کہ وہ ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنے نو عمر افراد کے سامنے آنے والے کانٹینٹ کو مزید انکی عمر کی مناسبات کے مطابق بنا سکیں۔
کانٹینٹ فلٹر کرنے والا ٹول استعمال کرکے کیئر گوورز اب نو عمر افراد کے لیے نامناسب اور غیرموزوں کانٹینٹ کو مخصوص الفاظ، ہیش ٹیگز اور تھیمز کی مدد سے فلٹر کر کے دیکھنے کے لیے موزوں تجربہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ٹک ٹاک ہر نوعمر فرد کی انفرادی ضرورتوں کو تسلیم کرتا ہے اور کیئر گوورز کو ایپ کے ذریعے ان کے نوعمر افراد کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ ذاتی نوعیت کا ماحول پیدا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
ایک بہترین اور جامع حفاظتی فریم ورک کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے فیملی آن لائن سیفٹی انسٹی ٹیوٹ سمیت معروف ماہرین کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ان کی مہارت اور بصیرت نے ٹک ٹاک کو کیئر گوورزکے اندیشوں کے خاتمے اور آن لائن دنیامیں مشغول ہونے اور اس میں حصہ لینے کے لیے نوجوان افراد کے حقوق کا احترام کرنے کے درمیان توازن قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔اس کوشش کے حصے کے طور پر، ٹک ٹاک شفافیت پیش کرتا ہے جو نوجوان افراد کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے کیئر گوورز کی جانب سے اضافہ شدہ وڑڈز دیکھ سکیں۔ یہ شفافیت نہ صرف آن لائن حدود اور تحفظ کے بارے میں اعلانیہ بات چیت کو فروغ دیتی ہے بلکہ نوجوان افراد اور ان کے والدین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بھی فروغ دیتی ہے۔
نئے کانٹینٹ کو فلٹر کرنے کا فیچر ٹک ٹاک کے موجودہ کانٹینٹ کے نظام پر قائم ہے جو بالغ یاپیچیدہ تھیمز والے کانٹینٹ کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین تک پہنچنے سے روکنے کے لیے تیارکیا گیا ہے۔والدین کے شامل کردہ کانٹینٹ کے فلٹرز کو اکھٹا کر کے، ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر نوعمر افراد کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ موزوں ماحول بنانے کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔
فیملی پیئرنگ کے علاوہ، ٹک ٹاک کو اپنی یوتھ کونسل متعارف کرانے پر بھی فخر ہے جو نوجوان صارفین کو اپنی آواز پہنچانے اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں اور فیچرز کو تشکیل دینے میں فعال طور پر شامل کرنے کے لیے وقف ہے۔یوتھ کونسل نوجوانوں کے لیے اپنی بصیرت، خیالات اور خدشات کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی اور انہیں محفوظ اور زیادہ جامع ٹک ٹاک کمیونٹی کی جاری ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔
مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوز کی ممتازمنزل کے طور پر، ٹک ٹاک اپنے صارفین، بالخصوص نوعمر افراد کے تحفظ اور بہبود کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔ فیملی پیئرنگ کے بہتر فیچرز کے تعارف اور یوتھ کونسل کے قیام کے ساتھ ٹک ٹاک دنیا بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کے لیے ایک مثبت اور ذمہ دارآن لائن تجربہ کو فروغ دینے کی جانب فعال اقدامات کرتا رہا ہے۔
ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ اور بہبود میں اضافے کے لیے فیملی پیئرنگ فیچر اپ ڈیٹ کر دیا








