ٹوئٹر صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی۔
اگر آپ کا بھی ٹوئٹرپر فعال ہیں تو یہ اچھی خبر آپکے لئے ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اب آمدنی ممکن ہوگئی۔
ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے منیٹائزیشن پروگرام کو توسیع دی جا رہی ہے۔
اس پلیٹ فارم پر صارفین کو ایڈ ریونیو شیئرنگ اور کریٹیر سبسکرپشنز کے ذریعے کمانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔اشتہارات سے آمدنی کے پروگرام کا حصہ بننے کے لیے صارفین کو مخصوص شرائط پورا کرنا ہوں گی۔
سب سے پہلی شرط تو ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننا ہے یا وہ اکاؤنٹ کسی ویریفائیڈ آرگنائزیشن کا ہو۔
اسی طرح گزشتہ 3 ماہ کے دوران صارف کی پوسٹس کے کم از کم امپریشن یا ویوز 50 لاکھ ہونا ضروری ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سے اندازہ ہوگا کہ اہل صارفین پلیٹ فارم پر کافی سرگرم ہیں، جس کے بعد وہ اشتہارات سے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
ان افراد کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔
کریٹیر سبسکرپشنز کے لیے بھی مخصوص شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
اس پروگرام کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے جبکہ پروفائل کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ ای میل کو بھی اس کا حصہ بنانا ہوگا۔
اس پروگرام میں شمولیت کے لیے 2 فیکٹر تصدیق کو ان ایبل کرنا ہوگا جبکہ کمپنی کی جانب سے یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف نے ٹوئٹر کے یوزر ایگریمنٹ کی خلاف ورزیاں تو نہیں کیں۔
اس کے علاوہ صارف کے اکاؤنٹ کے کم از کم 500 فالوورز ہونا بھی ضروری ہوں گے۔









