بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہ ایپس جو سمارٹ فون کی بیٹری زیادہ خرچ کرتی ہیں

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپس، سٹریمنگ سروسز اور گیمز وغیرہ بھی سمارٹ فون کی بیٹری استعمال کرتی ہیں اور ایک اب ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنے والی سوشل میڈیا ایپس میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک قابل ذکر ہیں۔ایک رائیڈ شیئرنگ ایپ کے ساتھ ساتھ گیمنگ ایپ کینڈی کرش بھی بہت تیزی سے بیٹری لائف کو ختم کرتی ہے۔
نجی ٹی وی نے ڈیلی میل اور ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ جو ایپس سمارٹ فون کی بیٹری لائف کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، وہ سب بہت زیادہ مقبول ہیں، یہ ایپس بیک گراؤنڈ میں اس وقت بھی کام کرتی رہتی ہیں جب صارف کی جانب سے انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا ہوتا
ماہرین نے بتایا یہ ایپس ہر وقت لوکیشن، مائیکرو فون، کیمرے اور کانٹیکٹس تک رسائی حاصل کرتی رہتی ہیں جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ساتھ سٹریمنگ ایپس جیسے نیٹ فلکس اور Spotify بھی بیٹری کو تیزی سے چوستی ہیں جبکہ ایمازون ایپ بھی یہی کام کرتی ہے۔
کینڈی کرش ایپ کو بہت زیادہ پراسیسنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے اور عموماً صارفین اس گیم کوکافی وقت تک کھیلتے ہیں، جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ان ایپس سے بیٹری لائف کو بچانے کے لیے ان کی کیمرے اور مائیکرو فون تک رسائی کو ٹرن آف کیا جائے گا۔اسی طرح لوکیشن تک رسائی کو only when you are using the app سے تبدیل کیا جائے، جس سے بھی بیٹری کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔