بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر آپ بھی یہ ’ایپ’ استعمال کررہے ہیں تو فوری ڈیلیٹ کردیں

اگر آپ کے موبائل فون میں بھی یہ دو ایپلیکیشن موجود ہیں تو آج ہی ڈیلیٹ کردیں، اسمارٹ فون، ایپس اورسائبر سکیورٹی ماہرین نے عوام کو خبر دار کردیا۔

آخر وہ کون سی دو ایپ ہیں جس سے آپ اب تک انجان ہیں؟

’فائل مینیجر’ اور ’فائل ریکوری اینڈ ڈیٹا ریکوری‘ کا نام تو سب نے ہی سنا ہوگا، یہ دو ایسی ایپ ہیں جو اصل ایپس کی آڑ میں آپ کی جاسوسی کرسکتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک صرف 15 لاکھ افراد نے ہی انہیں ڈاؤن لوڈ کیا ہے، دراصل یہ ایک ڈیٹااسکریپر پروگرام ہیں جو صارفین کے رابطہ نمبر، تصاویر، ویڈیوز، دستاویز اور آپ کے ایڈریس کو دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائبر سکیورٹی فرم پریڈیو نے جب گوگل کو اس بارے میں جب آگاہ کیا تو فوری طور پر ایپ اسٹور نے اسے ہٹا دیا لیکن اس چینی ایپ کو پندرہ لاکھ افراد اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔

پریڈیو نامی سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا کہ ان دونوں ایپس کے آئیکن فون کی اسکرین پر غائب ہوتے ہیں اس طرح انہیں ہٹانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے، اس کے لئے آپ کو فون سٹینگز میں جا کر ایپ لسٹ میں جا کر اسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔

تھریٹ فیبرک نامی کمپنی کے سکیورٹی ماہرین نے اس ایپ کے بارے میں بتایا کہ اس میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹ تک جانے کی صلاحیت ہے اور لاگ ان ہونے پر آپ کی معلومات بھی چرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات بھی اپنے استعمال میں لا سکتی ہے۔