معروف کامیڈین جریمی میکیلن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کا آلو بریانی‘ کا انتخاب کرنا ایٹمی جنگ کو روکنے کا سبب قرار دے دیا۔
گزشتہ روز عمران خان سے ٹوئٹر اسپیس میں کامیڈین جریمی میکیلن نے سوال کیا کہ کیا انہیں بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیر آلو کے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے ’آلو والی بریانی‘ کو اپنی ترجیح قرار دیا تھا اور اس کے بعد سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹوئٹر پر ’آلو والی یا بغیر آلو والی بریانی‘ کی بحث چھڑ گئی تھی۔
After years of conflict Imran Khan has ended The Great Biryani War. Nuclear war has been averted and a partition created to separate pro- and anti-aloo forces. General Bajwa’s potato ban has been lifted. Take heart, comrades. Our grandchildren will sing songs about this day. 🇵🇰
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) July 17, 2023
عمران خان کی وائرل ویڈیو پر نہ صرف پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر طنزیہ ٹوئٹ کیا گیا تھا بلکہ امریکا میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی بھی اس معمالے پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
اب اس ویڈیوکے متعلق ایک ایسے شخص نے ٹوئٹ کیا ہے جس سے اس بحث کا کل آغاز ہوا تھا یعنی کامیڈین جریمی میکیلن۔
انہوں نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ کئی سالوں سے جاری ’ بریانی کی عظیم جنگ‘ کو بلآخر عمران خان نے ختم کردیا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایٹمی جنگ ہونے کا خطرہ ٹل گیا اور آلو بریانی کے حامیوں اور مخالفین پر مبنی دو علیحدہ حصے قائم کردیے گئے، جنرل باجوہ نے آلو پر پابندی عائد کردی، ہمارے بچے اس دن کی یاد میں گانا گایا کریں گے‘۔
واضح رہے کہ عمران خان کے آلو بریانی پر دیے گئے بیان پر مبنی ویڈیو کلپ کے جاری ہوتے ہی پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر’آلو والی بریانی‘ نمبر ون ٹرینڈ کرنے لگا۔









