لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔راولپنڈی ایکسپریس نے گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔ان کی ٹوئٹ پر شان شاہد نے ردعمل دیتے ہوئے شکوہ کیا ’واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن عمران خان کی 5 اکتوبر 2021 میں سالگرہ تھی، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے ایک بھی پیغام نہیں‘۔
Happy Birthday @sachin_rt . Hope you're having a wonderful day. pic.twitter.com/uA8IRr8wyA
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 24, 2022
شان شاہد کی تنقید پر شعیب اختر کا تو تاحال کوئی جواب نہیں آیا تاہم معروف کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہا ’بھائی کیا آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے‘۔
اس پر شان شاہد نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے تھے تو سوچا شاید خان صاحب بھی یاد ہوں، آپ بولر تو نہیں پر فیلڈنگ اچھی کر رہے ہیں‘۔
بھای،کیا یہ آی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے_😁🙏
— Mustafa Chaudhary (@Mustafa_Chdry) April 24, 2022