بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الجزائر میں مسافر بس اور پک اپ میں تصادم، 35 افراد ہلاک

 

الجیرز: شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں مسافر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ ہولناک تصادم بدھ کی صبح الجزائر کے جنوبی صوبہ بتمنراست کے قصبے اوتلو میں نیشنل ہائی وے کے ایریا ون میں اس وقت پیش آیا جب مسافرں سے بھری بس ایندھن لے جانے والی پک اپ سے ٹکراگئی۔

تصادم کے باعث بس اور پک میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ حادثے میں 12 دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

صوبائی ٹریفک پولیس نے حادثے کا ذمہ دار پک اپ کے ڈرائیور کو قرار دیا ہے جو مخالف سمت پر گاڑی چلا رہا تھا۔