بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہ 4 اشیاء جو تیزی سے جسم کی چربی کم کرتی ہیں

لوکی
لوکی کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔ یہ ایسی سبزی ہے جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اسے بہترین کھانے کی چیز بناتی ہے۔
کھیرا
کھیروں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جب کہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے کے دوران یہ ایک اہم کھانے کی چیز بن سکتے ہیں۔
کھیرے میں فائبر کثرت سے پائی جاتی ہے جس سے آپ جسم میں توانائی محسوس کرتے ہیں، کھیروں کو بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
سبز چائے
سبز چائے وزن گھٹانے اور جسم کی ضدی چربی پگھلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر گرمیوں کے موسم میں آئس گرین ٹی کا استعمال کیا جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔ سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں اور چربی پگھلاتے ہیں۔
سیب کا سِرکہ
سیب کا سِرکہ ایسٹک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جس کے اسٹمک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جس سے کم ایسڈ والے افراد میں کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔