بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاک کوئن جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے آگے

پاکستان کی ٹک ٹاک کوئن اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 23 ملین فالوورز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 23 ملین ہوگئی ہے۔
ٹک ٹاکر نے جذباتی انداز میں اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’ 23 ملین فالوورز، آئی لو یو آل، مجھے سپورٹ کرتے رہیں، گزشتہ دنوں زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا رہا لیکن آپ کی سپورٹ سے مجھے ہمت ملی‘۔
ٹک ٹاک کوئن جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے آگے

ٹک ٹاک کوئن جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے آگے
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک وقت ایسا بھی آیا ک جب میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سوچا لیکن آپ سب کے پیار نے مجھے حوصلہ دیا اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کی محبت بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔
واضح رہے کہ 23 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالور کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئیں