بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فردوس عاشق اعوان کی شاندار شادی، شرمیلا فاروقی کا مزاحیہ ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے وائرل ہونے والے حالیہ انٹرویو پر سوال اُٹھادیے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو، جس میں فردوس عاشق اعوان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں شادی پر 2 سو تولا سوناچڑھایا گیا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے مزید یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ یہ ہماری ہماری روایات میں شامل ہے ہم نے بہن کی شادی پر بھی دی گئی بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن ڈال کر بھیجا تھا لیکن مجھے سونے سے محبت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے مجھے کبھی سونا پہنے بھی نہیں دیکھا ہوگا، اتنا سونا پہن کر مجھے اپنا آپ کارٹون سا محسوس ہوتا ہے۔

انٹرویو کے وائرل ہونے کی ویر تھی کہ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔

شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں سے سوال کرڈالا انہوں نے لکھا کہ ‘کون کون  اپنی زندگی میں اس پُرتعیش شادی میں کم از کم ایک بار شرکت کرنے کا خواہشمند ہے؟‘