بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایسے سولر پینل جو اب بارش کے پانی سے بھی بجلی پیدا کرینگے

سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے عمل کو سولر ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے مگر اب محققین اور سائنسدانوں نے ایسے پینلز بنائے ہیں جو بارش کے پانی سے بھی بجلی کو اکٹھا کرسکیں گے۔
چین کی چینگ ژائویونیورسٹی کی ٹیم نے ٹرائیبو الیکٹرک نینو جنریٹر نامی آلے کو استعمال کرتے ہوئے بارش کے پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔
اس عمل میں مائع اور ٹھوس مادے کے درمیان اتصال سے بجلی پیداکی جا سکتی ہے ،یہ جنریٹر عام طور پر لہروں سے بجلی پیدا کرنے میں استعمال ہوتاہے، کیونکہ برساتی پانی کی مدد سے بجلی بنانے والے ٹی ای این جیز تکنیکی خامیوں کیوجہ سے بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے جا سکتے تھے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شمسی پینلز کو استعمال میں لا کر اسطرح کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے، یونیورسٹی کے پروفیسر زونگ لی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی میں سولر پینل کے ڈیزائن کو اسطرح سے بنایا جاتا ہے کہ وہ پانی سے بھی بجلی بنا سکے۔
بارش کے قطروں سے توانائی حاصل کرنیوالاسولر پینل ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ تحقیق جس میں بجلی بنانے کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیل دی گئی ہے اسے بارش کے قطروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر بجلی کی تیاری کا عنوان دیا گیا، آئی انرجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق قدرتی توانائی اور آبی گردش کے اہم حصے کے طور پر بارش کے قطروں میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی پائی جاتی ہے۔
اس بجلی پیدا کرنے کی تحقیق میں پیشرفت نے حالیہ مہینوں میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے استعمال میں کئی امید افزا پیشرفتوں میں جدت ڈالی ہے۔