بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں ڈینگی پھر پھیلنے لگا، مختلف مقامات سے 367 لاروا برآمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ڈینگی پھر پھیلنے لگا، مختلف مقامات سے 367 لاروا برآمد ہوئے جنہیں تلف کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں لاروا کی بڑی تعداد 24 گھنٹوں میں برآمد ہوئی، لاہور کے دس ٹآونز میں 30 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں مشتبہ ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ رواں سال 2300 افراد پر مقدمات درج کرائے گئے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 180 افراد کو گرفتار کیا گیا۔47 ہزار افراد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیئے۔ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کو فوکس کر کے سپرے کا سلسلسلہ بھی جاری ہے۔