ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے سویڈن میں قرآن پاک کی پے در پے بے حرمتی پر ایکشن لیتے ہوئے سویڈن کے خصوصی ایلچی کا اسٹیٹس معطل کردیا ۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اسلام مخالف سوئڈش حکومت کے خلاف بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اور او آئی سی میں سویڈن کا خصوصی ایلچی کا اسٹیٹس معطل کردیا گیا ہے۔
او آئی سی نے سویڈن کی حکومت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔









