بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل میں عدالت کے اختیارات محدود ، پارلیمنٹ میں اصلاحاتی بل منظور

تل ابیب: اسرائیل میں عدالت کے اختیارات محدود کردیئے گئے۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے عدالتی اصلاحات کا بل منظور کرلیا۔
عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے 6 ماہ سے جاری تھے۔اسرائیلی حکومت نے عوام کا مطالبہ نظرانداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے عدالتی اصلاحات کا بل منظور کیا۔
بل کے حق میں چونسٹھ اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔اپوزیشن نے پارلیمنٹ وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں بھی جاری ہیں۔سیکڑوں افراد اب گرفتار ہوچکے ہیں۔