بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سابق وزیر خارجہ وانگ ژی کو دوبارہ وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ چھن گانگ کو گزشتہ سال دسمبر میں یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں لیکن جون میں ان کو منظر سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بارے میں اہم تحقیقات کی گئیں اور ان پر الزامات ثابت ہونے پر صدر شی جن پنگ نے عہدے سے ہٹانے کی باضابطہ منظوری دی اور دوبارہ سابق وزیر خارجہ وانگ ژی کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔
دریں چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ چھن گانگ کا ٹی وی اینکر فوفوشیا ویتان کےساتھ سکینڈل انہیں لے ڈوبااور اس کی اعلیٰ سطح پر چین کے خفیہ اداروں نے تحقیقات کیں اور اس کی رپورٹ چینی صدر اور دیگر اہم شخصیات کو دی گئی جس کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔
چینی وزیر خارجہ کے خاتون ٹی وی اینکر سے خفیہ تعلقات ،عہدے سے برطرف








