ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران قرآن پاک کی بےحرمتی کا تیسرا واقعہ پیش آیا۔
کوپن ہیگن سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں مصر اور ترکیہ کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ سوئیڈن میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی کے دو واقعات ہوچکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس راسموسن نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو فون کیا۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچھ افراد کے شرمناک اعمال کی حکومت نے مذمت کی ہے۔
ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران قرآن پاک کی بےحرمتی کا تیسرا واقعہ








