ملتان ( مقبول حسین) چیمبرآف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پرآنے اور شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور حکومت سے اور عدل و انصاف سمیت دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کو مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے یہ اعلان چیمبرآف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل شیخ عامر سلیم سینیئر نائب صدر ضلع ملتان خواجہ یاسر اشفاق نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا چوہدری طارق کریم نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باعث بالخصوص چھوٹا تاجر طبقہ کاشتکار، محنت کش مزدور چھوٹے سرکاری وغیر سرکاری ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہیں پہلے ہی نت نئے ٹیکسز لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چھوٹے تاجر طبقہ اور محنت کشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ کمرشل 65 روپے گھریلو 28 روپے یونٹ تک بڑھ گئے ہیں جیسے ہی بجلی کے بل آتے ہیں توتاجروں وعوام کو 440 وولٹ کے جھٹکے لگتے ہیں غریب قوم بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بل بھرے یا اپنے بچوں کا پیٹ بھرے اب حالات یہ ہیں کہ کہ چھوٹا طبقہ دو وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی کھانے تک محدود ہو گیا ہے مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس انکم ٹیکس فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس اضافی ٹیکس انرجی ٹیکس ٹیلی ویژن فیس وغیرہ شامل ہیں یہاں تک کہ مساجد و مدارس کے بھی بھاری بھرکم بلز آ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت ازاد کشمیر نے مساجد و مدارس کو بجلی کے بلوں سے استشنی قرار دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی مساجد اور مدارس کو بجلی کے بلوں سے مستشنی قرار دے انہوں نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کے اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا ہے5سے 11 بجے تک ٹیرف کا کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے بلکہ بجلی کے فی یونٹ پر 4 روپے سے 8 روپے اضافہ بھی واپس لیا جائے حکومت فرنس ائل کے ذریعے سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کی بجائے کوئلے اور پانی سے بجلی بنائے تاکہ عام غریب آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے نہ کہ وہ خودکشیوں پر مجبور ہوں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے عاشورہ کے بعد ماہ اگست میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ملتان سمیت ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن اور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔
چیمبرآف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پرآنے اور شٹر ڈاؤن کا اعلان







