اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی کامیابیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی کامیابیوںکا تذکرہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی کیا۔پاکستان کومشکل ترین حالات سےنکالنے کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی ویڈیورپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو دیکھیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کو مشکل ترین معاشی حالات سے نکالنے میں اپناکلیدی کردار ادا کیا ۔نومبر 1998 میں بطور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ریسکیو پیکچ سے متعلق کامیاب مذاکرات کئے ، کیونکہ اس وقت پاکستان کو نیوکلیئر دھماکوںکی وجہ سے پابندیوں کا سامنا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دور میں پاکستان کا مالی خسارہ کم ہوا۔ سال 2013 میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذاخائر 6 ارب ڈالر سے بڑھاکر 20 ارب ڈالر تک لےگئے۔ وہ سال 2016 میں ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار پائے۔اسحاق ڈارکے دور حکومت میں توانائی اور ٹرانسپورٹیشن میں پاکستا ن نے کافی ترقی کی۔









