راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ کیس میں 5 دیگر پی ٹی آئی کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔









