کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں چاکلیٹ چوری کرنے پر ایک شخص کو 12 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کویت کی عدالت نے ایک شہری کو چاکلیٹ کے 12 کارٹن چرانے کے جرم میں 12 ماہ قید کی سزا سنائی۔ چور نے 3 معروف کمپنیوں کی چاکلیٹ چوری کی تھی جن کی قیمت 377 دینار بتائی گئی ہے۔
عدالت میں ثبوت کے طور پر سکیورٹی کیمروں کے ذریعے محفوظ کی گئی ویڈیوز پیش کی گئیں، ملزم نے شواہد سامنے آنے پر چاروناچار چوری کا اعتراف کر لیا۔
ملزم نے ایک چوری کے کچھ ماہ بعد چاکلیٹ چرانے کی دوسری واردات کی جس پر عدالت نے چور کو زیادہ سزا سنائی۔









