اس وقت ہماری شوبز انڈسڑی کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان ہیں جو بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔
ماہرہ خان کے مداح کروڑوں میں ہیں اور ان کی خواتین مداح تو ہر وقت ہی ان کی بیوٹی رجیم کے بارے میں معلوم کرنا چاہتی ہیں۔
ماہرہ کے حسن کا سب سے بڑا راز تو یہ ہے کہ جب وہ نوعمر تھیں تو انہیں بیوٹی سالون میں جانے کی اجازت ہی نہیں تھی، ماہرہ کی والدہ انہیں ہمیشہ قدرتی ٹوٹکوں سے گھر میں چہرے کی حفاظت کرنے کے مشورے دیتی تھیں جن پر وہ آج بھی عمل کر رہی ہیں اور یہی نسخے آج تک ماہرہ خان کی جلد پر جادو جگائے ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان کی کوشش ہوتی ہے کہ عام زندگی میں وہ میک اَپ بالکل بھی نہ کریں اور اگر وہ میک اَپ کرتی بھی ہیں تو بالکل اس انداز میں کرتی ہیں کہ وہ ظاہر نہیں ہوتا۔
ماہرہ ہمیشہ میک اَپ سے قبل اپنے چہرے کی برف سے سکائی کرتی ہیں تاکہ جلد کے تمام مسام بند ہوجائیں اور پھر میک اَپ جلد پر اچھی طرح سیٹ ہوجائے۔
چہرے کی آئسنگ سے میک اَپ جلد کے اندورنی حصے میں نہیں جاتا اور اسکن نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔
ماہرہ اپنی نوعمری سے آج تک خالص شہد اور لیموں کا مکسچر اپنے چہرے پر لگاتی ہیں تاکہ ان کے چہرے کی اچھے انداز میں کلنزنگ ہوجائے۔
یہ ٹوٹکا ماہرہ خان کے چہرے سے سن ٹین یعنی دھوپ سے پڑنے والے نشانات کو بھی ختم کرتا ہے۔
ماہرہ آئس باتھ لینا بھی پسند کرتی ہیں، ایک برتن میں برف کے ٹکڑے اور ٹھنڈا پانی ڈال کر اس میں اپنا چہرہ چند سیکنڈز تک ڈِپ کرنے کا عمل آئس باتھ کہلاتا ہے۔









