کابل: افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہاکہ امارت اسلامیہ خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز یا قابل توجیہہ نہیں ہیں۔
ایسے جرائم کسی طور بھی جائز یا قابل توجیہہ نہیں، افغان طالبان کی باجوڑ دھماکے کی مذمت







