بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یمنیٰ زیدی کی سالگرہ، شوبز شخصیات کے محبت بھرے پیغامات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت، خوُش شکل اور معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی 34ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی لازوال اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

‘تیرے بن’میں میرب کا کردار ادا کرنے والی یمنٰی زیدی نے 30 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے اس خاص دن کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے نامور شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ اداکار وہاج علی، یشما گل، سمیع خان، عاصم محمود، اور معروف ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی سمیت دیگر لوگوں نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

یمنیٰ زیدی کی سالگرہ، شوبز شخصیات کے محبت بھرے پیغامات

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے یمنیٰ نے سالگرہ کے تمام پیغامات کو خوبصورت انداز میں اسٹوری پر شئیر کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا ڈرامہ تیرے بن کی شاندار کامیابی اور عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد ڈرامے کے سیزن ٹو کا اعلان کیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں 34 سالہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری سے نام کمانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انکی ڈرامہ لسٹ میں ‘تیرے بن’، ‘ڈر سی جاتی ہے سلا’، ‘پیار کے صدقے’، اور ‘رازِاُلفت’ جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔