کیف: سعودی عرب کی میزبانی میں آئندہ ماہ ’’یوکرین امن فارمولا‘‘ پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے ممکنہ روٹ میپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق یوکرین کے صدر کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے بھی کی ہے کہ ہمارے امن منصوبے پر مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جو اگست میں منعقد ہوں گے۔
آندری یرماک نے سعودی عرب میں ہونے والی ’’یوکرین پیس سمٹ‘‘ کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ ممکنہ طور پر امن مذاکرات کے لیے تاریخ کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔
We are preparing the next meeting of national security advisers regarding the implementation of the 🇺🇦 @ZelenskyyUa Peace Formula, which will soon take place in 🇸🇦. It was one of my speech points at the Congress of local and regional authorities under the 🇺🇦 President. pic.twitter.com/xazwqgic2c
— Andriy Yermak (@AndriyYermak) July 30, 2023
تاہم وال سٹریٹ جرنل نے نے مذاکرات میں شامل سفارت کار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذاکرات 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوں گے جس میں تقریباً 30 ممالک شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے روس جنگ کے خاتمے کے لیے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کیا تھا جس میں یوکرین کی زمینی خودمختاری کی بحالی، روسی فوجیوں کی دستبرداری اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔
اس 10 نکاتی امن فارمولے پر یوکرین ہفتہ وار 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے ساتھ انفرادی اور گروپس میں بات چیت کرچکا ہے اور یہ تیاری سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے ہی ہے۔









