برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنےوالی گولی بنالی۔ یہ نئی گولی دیگرخلیات کو نقصان پہنچائےبغیرکینسر کی رسولیوں کوختم کردیتی ہے۔
گولی کینسر کی افزائش میں مدد گارپروٹین پی سی این اے کو نشانہ بناتی ہے جبکہ پی سی این اے پروٹین کو پہلے ناقابل علاج سمجھا جاتا تھا۔
مزید یہ کہ کینسرکی گولی 70 اقسام کے کینسر کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے۔
اور کینسرکی گولی کوتھراپی کے طور پر یا علاج کے ساتھ استعمال کیا جا سکےگا۔ اس دوا کا فیز 1 کلینکل ٹرائل میں اب انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔
کینسر ایک جینیاتی طبی صورتحال ہے کیونکہ یہ خلیات کے جین میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو خلیے کے کام کو، بالخصوص اس کی افزائش اور تقسیم کو کنٹرول کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے والدین سے وراثت میں یہ جینیاتی تبدیلیاں وصول کرسکتا ہے۔
جینیاتی غلطیوں سے بھی یہ تبدیلیاں جنم لے سکتی ہیں۔ یہ غلطیاں اس وقت ہوتی ہیں جب خلیات تقسیم ہوتے ہیں یا ماحول میں موجود زہریلے اجزا سے خلیاتی ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے۔









