بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم آزاد کشمیر پر حملہ کردیں گےآپ پاکستان کو مزاحمت سے روکیں”بھارت میں منعقدہ سیمینار کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرکےمودی حکومت سے متعلق بڑے انکشافات

نئی دہلی (ممتاز نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر رنر ستیہ پال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی جنتاپارٹی اگلے سال انتخابات میں کامیابی کےلئے آزاد کشمیر پر حملے کا ڈرامہ رچانے کی سازش کررہی ہے۔ نریند ر مودی کےنیشنل سیکورٹی ایڈوائزر آجید دوول کے متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے اسی سازش کی کڑی ہیں۔

گزشتہ روز بھارت میں نیشنل سیکورٹی افیئرز کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے دوران انہوں نےآجید دوول پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاہےوہ یو اے ای کی لیڈرشپ پر زور دے رہے ہیں کہ اگر ہمیں آزاد کشمیر (پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ) پر الیکشن سے پہلے فوجی حملہ کرنا پڑا تو پاکستان کو آپ نے روکنا ہوگا کہ وہ جوابی حملہ نہ کریں ۔ کچھ دنوں کے لئےہم آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کریں گے۔ اور پھرکچھ دنوں بعدڈرامہ رچانے کے بعد خاموشی سے واپس آجائیں گے۔

سماجی کارکنوں کے چھ گروپوں کے زیر اہتمام “قومی سلامتی کے امور” کے کنونشن میں پلوامہ اور بالاکوٹ حملوں پر دو قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ستیہ پال ملک کی تقریر پر سامعین کے ردعمل کو دیکھ کر یہ بات واضح ہو گئی کہ پلوامہ یا بالاکوٹ میں جو کچھ ہوا اس میں دلچسپی ختم نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ ماضی میں پلوامہ حملہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کیے جانے کے الزامات کو سرگوشیوں میں زیر بحث لایا جاتا تھا، اب تمام سرکردہ مقررین نے کھل کر اس خدشے کا اظہار کیا کہ یہ حملہ پاکستان کا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں بھی کچھ ایسا ہی منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ “وہ بی جے پی کے ایک اہم رہنما کو مار سکتے ہیں یا رام مندر پر بم پھینک سکتے ہیں۔ اجیت ڈوول (قومی سلامتی کے مشیر) آج کل یو اے ای کیوں جارہے ہیں؟ وہ وہاں کے حکمرانوں کی حمایت کا ڈھول پیٹ رہا ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ جب ہماری فوجیں پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں تو جوابی کارروائی نہ کریں۔ وہ کچھ دن وہاں رہیں گے اور واپس آکر الیکشن جیتنے کی امید کریں گے۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔