تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے 600 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کشتیاں بحریہ میں شامل کرلیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں سے لیس کشتیاں بحریہ میں شامل کرنے کا اعلان ابو موسیٰ جزیرے پر ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا، ابو موسیٰ جزیرہ ان تین خلیجی جزائر میں سے ایک ہے جہاں ایران کا کنٹرول ہے لیکن ان کی ملکیت پر ایک عرب ریاست کے ساتھ تنازع ہے ، پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسری نے کہا کہ خلیج فارس کے جزائر ایران کی عزت ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے، خلیج فارس خطے کے تمام ممالک کیلئے ہے، تمام ریاستیں غیر علاقائی ممالک کی سازشی پالیسیوں کے جال میں پھنسنے سے خود کو بچائیں۔









