بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانسہرہ، 95 سالہ بابا زکریا دلہن بیاہ لائے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں ایک 90 سالہ معمر شہری نے شادی کے بندھن میں بندھ کر سب کو  حیران کردیا۔

مذکورہ شخص کے 7 بیٹے، 5 بیٹیاں ہیں جبکہ دلہا کے پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 90 سے اوپر بتائی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے اس 90 سالہ ضیعف دلہا کا نام ذکریا ہے، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال 2011 میں ہو گیا تھا جس کے 12 سال بعد اب ذکریا نے دوسری شادی کرلی ہے اور ان کا نکاح مولانا غلام مرتضیٰ نے پڑھایا۔

بتایا جارہا ہے کہ بابا جی کافی عرصے سے مسلسل شادی کی کوشش کررہے تھے پہلے تو بیٹے نہیں مان نہیں رہے تھے، لیکن بالآخر چھوٹے بیٹے وقار تنولی نے باباجی کی خواہش پوری کر دی اور سرائے عالمگیر گجرات سے دلہن مل گئی