سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد زندہ جل گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے، آسٹریلوی شہری گھر میں ویک اینڈ پر اکٹھے ہوئے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اہل خانہ کو باہر نکلنے یا ریسکیو عملے کو مطلع کرنے کا موقع تک نہیں ملا، آگ سے سارا گھر منہدم ہو گیا اور قریبی گھر بھی متاثر ہوئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جس نے آگ بجھائی، لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔









