جی ٹوئنٹی لیگ چھوڑ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سری لنکا پریمیئر لیگ کیوں کھیل رہے ؟ والد نے بڑے راز سے پردہ ہٹا دیا ۔
حال ہی میں کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر اور ایک پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ جس میں انکا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ آپ بتائیں میں کیا کروں؟
کیونکہ مجھے کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے 10 میچوں کے بھی اتنے ہی پیسے مل رہے ہیں جتنے لنکا پریمیئرلیگ کے 25 میچز کھیلنے کے مل رہے ہیں۔
بابر اعظم کے والد نے کہا کہ کینیڈا کا موسم ٹھنڈا اور اچھا ہے جبکہ سری لنکا میں گرمی بھی ہے۔ جس پر میں نے اسے مشورہ دیا کہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلو کیونکہ ایشیا کپ بھی یہاں ہی کھیلا جانا ہے اور افغانستان کے ساتھ سیریز بھی شاید یہاں ہی ہو جائے اس کے علاوہ مشکل وکٹ کے تجربے ورلڈ کپ میں بھی کام آئیں گے۔
یہی نہیں میرا بیٹا بابر دس دن بہترین ٹھنڈے موسم میں کھیل کر گھر میں آرام کر سکتا تھا پر وطن کیلئے سب کچھ حاضر، مقصد پاکستان کیلئے کچھ بھی کرنا،بس پاکستان کا نام بلند ہو ، میں بھی دعا گو ہوں، پاکستان زندہ باد۔









