بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے پاس معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا،پرویزخٹک

اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی پارلیمینٹرینزکے سربرہ وسابق وفاقی وزیرپرویزخٹک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے پاس معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا،فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی خود کرتے تھے، ہمیں الیکشن کروانے کے چار مواقع ملے، چاروں ضائع کئے گئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت خود ختم کی،پی ٹی آئی ایم این ایز ناراض تھے ،انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں تھااسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی اتحادیوں کو بھی نہیں پوچھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال میں کیاکیا؟پی ٹی آئی کے پاس معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا،فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی خود کرتے تھے، وہ ٹیم بنانے تھے مگراسے کوئی اختیار نہیں ہوتاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ کہوتو برا لگتاتھا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں الیکشن کروانے کے چار مواقع ملے، چاروں ضائع کئے گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ما ن رہے تھے ، کئی مرتبہ کہاکہ الیکشن کی طرف جانا چاہئے کیونکہ آگے اندھیرا نظر آرہا ہے ۔پرویزخٹک نے کہاکہ نومئی واقعات کے بعدعجیب ماحول بنایاگیا، نومئی کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملے کئے ، سینئر لوگ اس ڈرامے میں شامل نہیں تھا،نومئی کے بعد میں بیس دن چھپارہا۔انہوں نے کہاکہ اعظم خان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان سے کہاتھا کہ میری بات نہیں ماننی، چیئرمین پی ٹی آئی کو کٹھ پتلی وزیراعلیٰ چاہئے تھا جو میں نہیں تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کئی مرتبہ کوشش کی کہ پنجاب پولیس کوبہتر کیاجائے لیکن کسی کا ارادہ نہیں تھا، سائفرکے معاملے پر کئی میٹنگز ہوئیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ شہزاداکبر نے بتایاکہ منی لانڈرنگ کے پیسے پکڑے گئے، پکڑے گئے پیسے حکومت پاکستان کو ٹرانسفر ہورہے ہیں۔