بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

66 سالہ سابق بھارتی کرکٹر 38 سال کی خاتون سے دوسری شادی کرنے کو تیار

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر ارون لال اگلے ماہ کولکتہ میں 38 سالہ بُل بُل ساہا نامی خاتون کے ساتھ دوسری  شادی کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون لال اپنی پرانی دوست ساہا سے 2 مئی کو کولکتہ میں شادی کررہے ہیں جس کی  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ارون لال کی پہلی شادی  رینا سے شادی ہوئی تھی لیکن پھریہ دونوں  باہمی رضامندی سے الگ ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی سے علیحدگی کے بات ارون اور 38 سالہ ساہا  (جو ایک ٹیچر بھی ہیں) کی دوستی ہوئی اور پھر گزشتہ ماہ دونوں نے ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ 1955 میں پیدا ہونے والے ارون لال نے 16 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔